پیرس ۔۔۔روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آسٹریا کی وزیرخارجہ کارین کنائسل کی شادی کی تقریب میں شرکت کا دفاع کیا ہے۔ گذشتہ روز کو اپنے فن لینڈی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پیرس کانفرنس میں پوٹین نے اس سلسلے میں ناقدین کی رائے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ سراسر نجی تھا، تاہم اس کے باوجود انہیں وہاں آسٹریا کے چانسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین اور روس کے درمیان بات چیت کے اعتبار سے ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پوٹین جرمنی کے دورے سے قبل آسٹریا میں کارین کنائسل کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے کنائسل کے ساتھ رقص بھی کیا تھا۔