ریاض.... فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کےلئے غیر معروف جڑی بوٹیوں کا مرکب صحت کےلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ اتھارٹی نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر نامعلوم جڑی بوٹیوں کے مرکب کو فروخت کر رہے ہیں جن کا دعوی ہے کہ مرکب وزن کم کرنے کےلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ اس کے برعکس نامعلوم جڑی بوٹیوں کا مرکب جس میں شامل کی جانے والی ادویات کا تناسب بھی نامعلوم ہے صحت کےلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اس کے استعمال سے اجتناب برتا جائے ۔