Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کے کئی سو بچوں نے نرسری مراکز سے استفادہ کیا

مکہ مکرمہ .... حج 1439ھ کے دوران پہلی بار مشاعر مقدسہ میں ایک نیا تجربہ کیا گیا۔ گزشتہ برسوں کے دوران دیکھا جارہا تھا کہ بہت سارے خارجی اور داخلی حجاج اپنے ہمراہ بچوںکو بھی لیکر آتے ہیں اور انکی وجہ سے انہیں حج کے مناسک اور شعائر کی ادائیگی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ حجاج کرام بچوں کی کم عمری کے باعث انہیں اپنے گھرو ںپر بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ خاندانی حالات اجازت نہیں دیتے۔ سعودی عرب کے انسانیت نواز شہریوں نے اس انسانی مسئلے کی اہمیت اورنزاکت کو محسوس کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں بچوں اور بچیوں کی نگہداشت کا پروگرام ترتیب دیا۔ انہوں نے مشاعر مقدسہ کے قریب واقع مکہ مکرمہ کے مختلف محلوں میں 9نرسری سینٹر قائم کئے۔ ان سے 105بچوں نے استفادہ کیا۔ 31بچوں اور بچیوں کا اندراج داخلی حجاج نے آن لائن کروایا جبکہ 74نے مکہ مکرمہ پہنچنے پر سینٹر آکر اندراج کا اہتمام کیا۔ مکہ مکرمہ محکمہ تعلیم نے موسمی نرسری سینٹرز کے قیام میں تعاون کیا۔ جہاں 585 بچوں کی نگہداشت کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ تعلیمی ، تفریحی نگہداشت کا انتظام کیا گیا۔ خوراک کا بندوبست کیا گیا۔ امن و سلامتی کے وسائل فراہم کئے گئے۔ تربیت یافتہ عملہ مقرر کیا گیا۔ نرسوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم، وزارت محنت و سماجی بہبود نے ایک دوسرے سے تعاون کیا۔ مکہ مکرمہ کی خواتین نے اس انسانیت نواز پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔
 

شیئر: