ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے آن لائن رپورٹ کا طریقہ کار جاری
اتوار 26اگست 2018 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی مجلس شوریٰ نے عدالتی عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے جج خواتین کی تقرری کا عندیہ دیدیا
٭ جدہ نے عید منانے کیلئے آنے والوں کو الوداع کہہ دیا، عید تعطیلات ختم، کل سے دفاتر کھل جائینگے
٭ 6سیاحتی پیشوں پر کام کرنے کیلئے 24ہزار سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کی پیشہ ورانہ تربیت
٭ ججوں سے ملنے کے منتظر فریقوں کی تعداد 50فیصد سے گھٹ کر 10فیصد ہوگئی
٭ یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو 20.7ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ غلط ہے، امریکہ
٭ حصص مارکیٹ میں سعودیوں کیلئے 9.6ملین انویسٹمنٹ اسکیمیں
٭ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے آن لائن رپورٹ کا طریقہ کار جاری
٭ سعودی حج سیکیورٹی فورس نے حج ایام میں پوری دنیا کو انسانیت نواز پیغام دیا
٭ حرمین شریفین کی خدمت سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہوسکتا، سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ
٭ غیر قانونی طریقے سے مشاعر مقدسہ جانے والے 4688تارکین فنگر پرنٹس کے ذریعے پکڑے گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭