مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن کے اختلافات
اسلام آباد....مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں ا ور کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے جبکہ لیگ انکا نام مسترد کرچکی ہے۔ گزشتہ روز مری کے ایک اپوزیشن اجلاس میں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق ہوا تھا۔