نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ووقو ہائی تھائو نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے جس کے منفی اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتے،کسی ملک کے لیے اپنی صلاحیت کے ذریعے اس سے تنہا نمٹنا مشکل ہے۔انھوں نے کہا کہ چیلنچز کے سامنے مختلف ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے شعور کا قیام ہونا چاہیے۔مشترکہ ،جامع، کوآپریٹو اور پائیدار سیکورٹی تصور پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کو حقیقی طور پر عمل میں لایا جانا چاہیئے۔دہشت گردی کے نئے رجحان اور نئی خصوصیات کے مطابق تعاون کو مضبوط بناکر دہشت گرد خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جانا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں سب سے پہلے دہشت گردی کو ضرب لگانے سے متعلق بین الاقوامی اتفاق رائے کی تشکیل کی جانی چاہیے۔ دوسرا دہشت گردی کی بنیادی وجہ کو تلاش کرکے اس مسئلے کو مشترکہ طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ تیسرا دہشت گرد وں کے سرحد پار منتقلی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جانا چاہیے۔ چوتھا دہشت گرد تنظیموں کے انٹرنیٹ کا استعمال پر قدغن لگاتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سزائیں دی جانی چاہییں۔