Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پابندیاں مسترد ، ایران سے تیل خریداری شروع

بیجنگ ۔۔۔ چین نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے خام تیل خریدنا  شروع کر دیا ہے جس سے ایران کی ڈگمگاتی ہوئی معیشت کو نئی زندگی مل گئی ہے۔چین نے ایران سے کروڈ آئل خریدنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب فرانس کی ایک بڑی آئل کمپنی ٹوٹل سمیت اکثر یورپی کمپنیوں نے واشنگٹن کی جانب سے رد عمل کے خوف سے ایران میں سے اپنا کاروبار سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کا اطلاق نومبر سے ہو رہا ہے۔

شیئر: