Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے یوم آزادی پر انڈین سوشل فورم کی شاندار تقریب

قومی یکجہتی کے موضوع پر لکھے گئے گیت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا
ریاض( کے این واصف ) انڈین سوشل فورم ریاض نے ہندوستان کے 72ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اسٹیج اور سامعین جن کی ایک بہت بڑی تعداد تھی کا تعلق ہند کی مختلف ریاستوں سے تھا۔ جس سے جلسہ گاہ ایک منی انڈیا کا منظر پیش کررہا تھا۔ قومی یکجہتی کے موضوع پر لکھے گئے ایک گیت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ہندوستانی سفارتکار ٹی ٹی جارج نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور فورم کی مرکزی کمیٹی کے صدر ایم اے حارس نے تقریب کی صدارت کی اور حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ عبدالبشیرنے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مہمان خصوصی ٹی ٹی جارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی تہذیب ایک قدیم ترین تہذیب ہے اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جو آزادی کے ان 72سالوں میں اپنی ترقی سے دنیا کے نقشے میںایک طاقتور ملک بن کر ابھرا ہے ۔ ایم اے حارس نے کہاکہ ہندوستان مختلف زبانوں ، مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور یہی ہندوستان کی طاقت ہے۔ اس موقع پر مولانا ابصار الحق ، کنوینر فورم افضل الحق، سلمان خالد نائب صدر اموبا، انگا پور بشیر صدر فرٹینٹی فورم ، ایم مری اپم مینجر ایئرانڈیا ریاض، سرینواس نائب صدر ایل اینڈ ٹیی، محمد حنیف شیخ صدر خدمہ فاﺅنڈیشن ریاض، اجمل صدر ایم ای ایس، اڈاواناعبید صدر میڈیا فورم اور رمق نے حاضرین سے خطاب کیا۔ مقررین نے انڈین کمیونٹی سے آپسی اتحاد، اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھداری سے استعمال کرکے ملک کی جمہوریت کو مستحکم کرنے اور فرقہ واریت پھیلانے والی طاقتوں کو شکست دینے، اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے او رتعلیم پر بھرپور توجہ دینے پر زور دیا۔ بشیر کونڈوور جنرل سیکریٹری انڈین سوشل فورم نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔ ایک مقامی ہوٹل کے بینکوئٹ ہال میں منعقدہ اس تقریب کا اختتام رشید قاسمی کے ہدیہ تشکر پر ہوا۔

شیئر: