جدہ .... جدہ میں ربع صدی تک معروف نجی کمپنی زاہد ٹریکٹر زمیں خدمات انجام دینے والے فیروز خان کے دہلی میں انتقال پر کمیونٹی نے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ فیروز خان نے سوگواروں میں 2بیٹیاں، بیوہ چھوڑ ی ہیں۔ انکے والد عبدالحق خان حیات ہیں جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کامیاب ترین پرنسپل کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ احباب نے ملنسار ، منکسر المزاج ، خوش اخلاق اور خدمت گزار دوست کی حیثیت سے فیروز خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ ایک عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔