Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں نے 7 ماہ کی بچی کے دل کی سرجری کرکے زندگی بچالی

علی گڑھ۔۔۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے ڈسٹرکٹ اَرلی انٹرونشن سنٹر (ڈی ای آئی سی) میں ڈاکٹروں نے 7 ماہ کی ایک بچی کے دل میں پیدائشی نقص  کاآپریشن کرکے ٹھیک کردیا۔ یہ آپریشن 4گھنٹے جاری رہا۔علی گڑھ کے جواں گاؤں کے سلمان نامی شخص کی بچی ماہرہ زہر خورانی کاشکار ہوگئی تھی جس سے اس کا رنگ نیلا پڑ گیا تھا اس کاعلاج کرایاگیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ علی گڑھ ضلع اسپتا ل سے رجوع کرنے پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں واقع ڈسٹرکٹ اَرلی انٹرونشن سنٹربھیج دیا گیا جہاں  ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر کامران (بچوں کے دل کے امراض کے ماہر) نےمختلف ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ بچی کے دل میں پیدائشی نقص ہے۔ اس کے دل کے تین حصوں میں سے ایک حصہ غیر فعال ہے اور  دل میں بڑا سوراخ بھی ہے جس سے خالص اور فاسد خون مل رہے ہیں۔ علاج کے لئے اینجیوگرافی کی گئی بعد ازاں سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ کارڈیوتھوریسک سرجن پروفیسر ایم ایچ بیگ، ڈاکٹر محمد اعظم حسین اور ڈاکٹر غضنفر خان کی ٹیم نے یہ کامیاب آپریشن کیا۔4 گھنٹے تک جاری اس آپریشن میں بچی کے سر، گردن اور ہاتھوں کے خون کو براہ راست پھیپھڑے کی طرف بھیجا گیا۔ آپریشن کے بعد بچی کو پیڈیاٹرک کارڈیک آئی سی یو میں رکھا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’میں آج ہی کیوں نہ مرجاؤں‘‘، اعظم خان

شیئر: