Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں شدید بارش ،24گھنٹے میں 10افرادہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات میں 10افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اترپردیش کے ادارہ راحت رسانی سے جاری اطلاع کے مطابق ضلع بہرائچ میں بارش سے 2افراد کی موت ہوگئی علاوہ ازیں لکھیم پور کھیری، بستی، کانپور دیہات ، کشی نگر ، اناؤ ، بریلی اور الہ آباد اضلاع میں بارش کی وجہ سے ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔اتر پردیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی آمد کی وجہ سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے تمام علاقوں میں شدید بارش ہوئی ۔ اس دوران قنوج میں سب سے زیادہ24سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہوگئی۔ بنارس ، الہ آباد، اورفیض آباد اضلاع کے دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں آباد لوگوں نے نقل مکانی شروع کردیا۔دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کی بڑی تعداد پانی میں گھر گئی۔ امدادی ٹیموں نے انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کی کارروائی شروع کردی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 2دنوں میں ریاست کے مشرقی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح ہو کہ امسال ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران 204افراد ہلاک،2.4لاکھ متاثر اور 10800افراد نے راحت کیمپوں میں پناہ لی۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوگی کی جانب سے بہنوں کو بسوں میں مفت سفر کا تحفہ

شیئر: