نیویارک ... امریکہ کے مشہور ڈرامہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر نیل سائمن 91برس کی عمر میں چل بسے۔ نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نیویارک کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ امریکا کے سب سے زیادہ کامیاب اور مقبول ڈرامہ نگار اور سکرپٹ رائٹر تھے۔ انہیں 1991ءمیں ’لاسٹ ان یارکس ‘ نامی ڈرامہ کے لئے پلٹزر ایوارڈ سے اور انہیں 20 ویں صدی میں آرٹس میں تعاون اور مقبول ثقافت کے لئے 1995ءمیں اس وقت کے صدر بل کلنٹن نے کینیڈی سینٹر میں اعزاز سے نوازا تھا۔