Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشانیوں پر پڑی جھریاں خراب صحت کی علامت ہوسکتی ہیں

میونخ.... فرانس سے شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں جس کی تیاری میں جرمن سائنسدانوں کا بھی حصہ رہا یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جن لوگوںکی پیشانی پر شکنیں ابھر آتی ہیں اور جھریاں پڑ جاتی ہیں وہ متعلقہ شخص کے بارے میں بہت سی باتیں بتا دیتی ہیں۔ مثلاً یہ کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں ہے، اس پر سن رسیدگی نے غلبہ پاناشروع کردیا ہے۔ مزید براں یہ کہ پیشانیوں پر جھریاں پڑ جائیں تو متعلقہ شخص جلد بڑھاپے کا شکا ر ہوسکتا ہے اور امراض قلب بھی اس پر قابو پانے کی کوشش کرسکتا ہے۔ یہ ساری کیفیات ایتھرو سیکولورسس کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔ جنہیں دل کے دوروں اور دیگر امراض قلب کا سبب سمجھا جاتا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاءمیں کولاگن نامی پروٹین کی تبدیلی بھی صورتحال کی وجہ بن سکتی ہے کیونکہ یہی وہ پروٹین ہے جو ہمارے ناخنوں ، بالوں اور جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر: