Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین بننا چاہتا ہوں،ڈی جی ہوم گارڈز

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے ڈی جی ہوم گارڈز سوریہ کمار شکلا نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط تحریر کرکے درخواست کی  کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعد آئندہ سال ہونے والی انتخابی مہم میں وزیر اعلیٰ کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ خالی شدہ عہدوں پر خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہیں ۔ یاد رہے کہ سوریہ کمار شکلا وہی ڈی جی ہیں جن کا رام مندر تعمیر کرنے کا حلف لینے والا وڈیو وائرل ہونے پر کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا۔ شکلا 31 اگست کو ریٹائر ہونے والے ہیں ۔شکلا نے یوگی کے نام جو خط لکھا ہے اس میں وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ وہ ان کی ایمانداری، محنت اور خدمات کے جذبہ کو سراہتے  ہیں۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میں نےپوری ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی  اورسماجی مسائل ایمانداری سے حل کئے ۔اپنے خط میں تحریر کیا ہے مجھے تنظیم اور اس کے نظریہ پر پورا یقین ہے ۔ میں نے ریاست کے اضلاع میں پولیس کے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور میں آپ کے لئے آگے بھی کام کرتا رہونگا۔شکلا نے اپنے خط میں وضاحت کی کہ پلاننگ کمیشن کے نائب چئیرمین، کھادی گرام ادھیوگ بورڈ کےچئیرمین ، ریاستی سماج کلیان بورڈ کےچئیرمین اور یو پی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چئیرمین کے عہدے خالی ہیں ۔ ان میں سے کسی عہدے پر تعینات کئے جانے کے بعد آپ کی مدد کرنےکی پوزیشن میں آسکتا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - --  --ملک میں پہلی مرتبہ بائیو ایندھن سے پرواز کا کامیاب تجربہ

شیئر: