Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو کی فہرست میں سعودی عرب کے 9تاریخی مقامات شامل

ریاض.... سعودی عرب کے 9تاریخی مقامات کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔ یہ مقامات بین الاقوامی تنظیم کے مقررہ قواعد و ضوابط پر پورے اتر گئے ہیں۔ سعودی دفتر خارجہ کے سرکاری اکاﺅنٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ ذی عین قریہ ، آبار حمیٰ کے نقوش ، الحجاز ریلوے لائن ، المصری حج شاہراہ ، الشامی حج شاہراہ، درب زبیدہ ، دومتہ الجندل نخلستان، رجال المع قریہ اور الفاﺅ تاریخی قریہ کو یونیسکو کی شرائط پر پورا تسلیم کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی تاریخی ورثے کے مقامات میں شمولیت کے لئے باقاعدہ اندراج کیا جاتا ہے۔ ان میں جنگلات، کوہستانی سلسلے ، پل ، ڈیم اور شہر وغیر ہ شامل کئے جاتے ہیں۔ 

شیئر: