Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری؟

ریاض ... ریاض ریجن میں نجی تعلیم کے ادارے کے ڈائریکٹر انس الاحیدب نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی نجی اسکول کو تعلیمی فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہر وہ اسکول جس کے لئے فیس میں اضافے کی گزشتہ 2برسوں کے دوران منظوری دی گئی ہے اب اسے صرف اس صورت میں تعلیمی فیس بڑھانے کی اجازت ہوگی جبکہ وہ اپنے یہاں سعودی ملازم کی تعداد بڑھائے اور تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ وزارت تعلیم نجی اسکولوں میں فیس بڑھانے نہ بڑھانے کا اختیار رکھتی ہے۔الاحیدب نے بتایا کہ بعض اسکولوں نے فیس میں 4ہزار ریال کا اضافہ طلب کیا تھا۔ انہیں 500ریال کے اضافے کی منظوری دی گئی۔ کوئی بھی نجی اسکول وزارت کی منظوری کے بغیر فیس بڑھانے کا مجاز نہیں۔
 

شیئر: