Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوم بوم کا خطاب روی شاستری نے دیا ، آفریدی کا انکشاف

 
اسلام آباد: سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا خطاب دیا تھا۔روی شاستری ان دنوں ہند کی قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔ شاہد آفریدی ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب د ے رہے تھے۔ آفریدی نے 1996ءمیں 16 برس کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ 
 

شیئر: