Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ نہیں شاہد آفریدی پسند ہیں، زرین خان

لاہور: بالی وڈ اداکارہ زرین خان بھی بوم بوم شاہد خان آفریدی کی مداح نکلیں۔ کہتی ہیں کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ پاکستان اور ہند کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ ٹی 10لیگ میں وہ بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ جلوہ گرہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا تو مجھے زیادہ پتہ نہیں لیکن شاہد آفریدی بہت پسند ہیں۔ اداکارہ نے کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدوںکی اطراف عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے پختون ہونے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔

شیئر: