ریاض .... 2نقاب پوش سعودی نوجوانوں نے ریاض کے مشہور فاسٹ فوڈ ریستوران پر حملہ کرکے کیشیئر سے رقم چھین لی۔ ریستوران میں سی سی کیمروں نے تصاویر اور وڈیو محفوط کرلی۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نقاب پوش نوجوان ریستوران میں داخل ہوئے۔ انکے ہاتھ میں پستول تھے۔ انہوں نے ریستوران کے کارکنوں کو دیوار کی جانب رخ کرکے کھڑے ہونے پر مجبور کیا۔ پھر کیشیئر کو سر پر پے درپے وار کرکے تجوری کھولنے پر مجبور کیا۔ تجوری میں موجود ساری رقم تھیلے میں بھر کر فرار ہوگئے۔