Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیخلاف لبنان میں تشہیری ادارہ

بیروت ...بیروت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے خلاف لبنان کے ذرائع ابلاغ اور رپورٹرو ںکی خدمات حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کردیا۔ لبنانی رپورٹر اور ذرائع ابلاغ مغربی اور عرب دنیا کے ذرائع ابلاغ کو مملکت کے خلاف رپورٹیں بھیج رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایک بڑے عرب سیٹلائٹ چینل کے سابق جرنلسٹ کو کمیٹی کا سربراہ بناایا گیا ہے۔ وہ ابلاغی یکجہتی کی غرض سے ازمی بشارہ سے رابطے کا پابند ہے۔ لندن سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایران 11زبانوں میں سعود ی مخالف مواد فراہم کرا رہا ہے۔ 10ویب سائٹ مملکت کے خلاف سرگرم ہیں جبکہ فیس بک، ٹویٹر ، یوٹیوب اور انسٹا گرام پر بے شمار فرضی اکاﺅنٹ کھول کر سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔
 
 

شیئر: