Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجن کے زیورات اور رقم واپس

تبوک...یہاں روڈ سیکیورٹی فورس نے ایک حجن کا گمشدہ پرس ریکارڈ وقت میں تلاش کرکے حجن کے حوالے کردیا۔حجن تبوک الجوف روڈپر ایک پیٹرول پمپ پر اپنا پرس بھول گئی تھی جس میں اسکی زیورات اور نقدی رکھی ہوئی تھی۔ سونے کی5انگوٹھیاں اور 95ہزار عراقی دینار پرس میں رکھے ہوئے تھے۔ حجن گمشدہ پرس بمعہ رقم و زیورات دیکھ کر خوشی کے مارے دعاﺅں پر دعائیں دیتی چلی گئی۔
 
 
 

شیئر: