Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورنگٹون بچے کی ماں کی پیٹھ پر سواری، 50فٹ بلند تار سے گزر گیا

واشنگٹن.... مقامی چڑیا گھر کی سیر کو آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے اورنگٹون نسل کے بندر کے بچے اور اسکی ماں کی دلچسپ تصویر اتار کر جاری کردی ہے۔ جس میں اورنگٹون بچہ اپنی ماں کی پیٹھ پر سوار نظر آتا ہے اور 50فٹ بلندی پر تنے ہوئے ہائی ٹینشن وائر کو پکڑ کر کہیں جارہا ہے۔موقع کی تصویر اتارنے اور وڈیو تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ جس دلیری سے دونوں ماں بیٹا اس تار پر چل رہے تھے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ اس وقت تار میں کرنٹ نہیں مگر اس کی بلندی اتنی زیادہ تھی کہ اگر انکا ہاتھ چھوٹ جاتا تو وہ کسی بڑے حادثے سے دوچار ہوسکتے تھے۔ متعلقہ تصویر آن لائن جاری ہوگئی ہے۔ چڑیا گھر ووالوں کا کہناہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مقامی موسمی حالات پر نظر رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پارک سے گزرنے والی ہائی ٹینشن وائر محفوظ ہے۔تقریباً 4، 5دن قبل اتاری گئی وڈیو لوگوں میں مقبول ہورہی ہے اورلوگ اس بات پر حیران ہیں کہ کس طرح دونوں ماں بیٹا آسانی سے تار پر چل رہے ہیں۔
 
 

شیئر: