Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کیخلاف جنگ کا رخ معاونت کرنیوالوں کی طرف موڑا جائے، کٹھمنڈو اعلامیہ

کٹھمنڈو- - -  -چوتھی بیمسٹیک چوٹی کانفرنس کے اختتام پر منظور کردہ کٹھمنڈو اعلامیہ میں دہشتگردی سے متعلق ہندوستان کے اس موقف کی تائید کی گئی جو سب پر عیاں ہے۔ اس میںزور دیکر کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کی نشاندہی بھی کی جائے جو اس کی حوصلہ افزائی ہی نہیں کرتے بلکہ تائید اور مالی اعانت بھی کرتے ہیں۔اس اعلامیہ کی بنگلہ دیش، ہندوستان، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، بھوٹان اور نیپال کے سربراہان حکومت ومملکت نے منظوری دی جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا رخ صرف دہشت گردوں، دہشت گرد تنظیموں اور انکے نیٹ ورک تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کی شناخت بھی کی جائے جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ا، امداد و مالی اعانت کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔اعلامیہ میں دنیا بھر بشمول بیمسٹیک ممالک میں دہشت گردانہ حملوں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ دہشت گردی سے متعلق مشاہدات اور اعلامیہ کو پاکستان پر درپردہ تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے پر سماعت آج،وادی میں ہڑتال کا اعلان

شیئر: