Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن میں بریانی کھائی رات میں پہنچے چوری کرنے

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے سریتا ویہار علاقے سے پولیس نے بریانی شاپ کے اندر گھس کر لیپ ٹاپ چوری کرنے والے 2بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت راجو سنگھ اور بابو عرف چھوٹو بنگالی کے طور پر ہوئی۔پولیس نے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس ہوٹل کی بریانی بہت پسند تھی ۔وہ اکثر یہاں آکر بریانی کھاتے اور ریستوران کے مالک کی آمدنی پرنظر رکھتے۔ ایک دن کیش باکس اڑانے کا پروگرام بنایا۔ڈی سی پی چنمے نے بتایا کہ دونوں بدمعاش رات گئے ریستوران میں داخل ہوئے۔دونوں نے پہلے ہوٹل میں بچی ہوئی بریانی پر ہاتھ صاف کیا،پھرکیش باکس کھولا تو وہ رقم سے خالی ملا۔آخر میں کاؤنٹر پر رکھے لیپ ٹاپ چرالے گئے۔ لیپ ٹاپ لے جانا ان کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی جس سے وہ گرفتار کرلئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیرو مودی نے ایک ’’نارنجی ہیرے‘‘سے کیا ہزاروں کروڑ روپے کا گھپلا

شیئر: