Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال میں 2مرتبہ دولہا بنا،دلہنیں زیورات لیکر فرار

جند۔۔۔۔مختلف ریاستوں سے لڑکیاں لاکر ہریانہ میں شادی کرانے والے گروہ نے جند کے پنڈارا گاؤں کے نوجوان کی ایک سال میں 2شادیاں کرادیں۔ دونوں مرتبہ دولہا کی قسمت نے ساتھ نہیں دیااور دلہنیں زیورات لیکر فرار ہوگئیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ گروہ کے سرغنہ نے شادی کیلئے نوجوان سے لاکھوں روپے وصول کئے تھے۔ نوجوان شادی سے بیحد خوش تھا۔وہ بیوی کا ہر طرح سے خیال رکھتا تھا تاہم وہ45دن بعد گھر سے زیورات اور قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئی۔پھر نوجوان نے دوسری شادی کا ارادہ کیا اور شادی کرانیوالے گروہ کے افراد سے رابطہ کیا توانہوں نے نوجوان سے بھاری رقم وصول کرکے شادی کرادی۔ بدقسمتی سے دوسری بیوی بھی 27ویں دن زیورات لیکر فرار ہوگئی۔شادی کرانے والے گروہ نے نوجوان سے دونوں شادیوں پر تقریباً8لاکھ روپے اینٹھ لئے۔ نوجوان نے پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے مفرور دلہنوں اور شادی کرانے والے گروہ کے سرغنہ کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے پر سماعت آج،وادی میں ہڑتال کا اعلان

شیئر: