Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے پر خلوص اقدامات کر رہا ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی ۔۔۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملا قات کی  جس میں خطے کی  سکیو رٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی صورتحال بہتر بنا نے اور باہمی دلچسپی امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: