آکلینڈ .... نیوزی لینڈ میں ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں پینگوئن کی بڑے پیمانے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا موسم آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پائی جانے والی پینگوئن 50میل روزانہ کے حساب سے تیرتی ہیں اور وہ 4225میل کا سفر کرتی ہیں۔ اس کے بعدوہ تقریباً 10ہفتے کا سفر کرکے واپس بھی آجاتی ہیں۔ انکا یہ سفر اسی طرح ہے جس طرح لندن سے امریکی شہر ناشویل بذریعہ طیارہ جایا جائے۔ نیوزی لینڈ کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 10پینگوئن پر ٹرانسمیٹر نصب کئے تھے جس کے نتیجے میں انکی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انکے اس سفر کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پینگوئن بہت تیزی سے تیرتی ہیں ۔