Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”گلی گلیاں“ کا پر اسرار ٹریلر

اداکار منوج باجپئی کی فلم ”گلی گلیاں“7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔فلم کے پراسرارٹریلر میں منوج باجپئی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق کیا ہے اور بچے کو بچانے کیلئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرے میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب ٹریلر میں واضح نہیں ۔فلم ’گلی گلیاں ‘ میں منوج باجپئی کے ہمراہ رنویر شورے، نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

شیئر: