Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15وڈیو سانگ تیار کرچکی ہوں،مہک علی

 گلوکارہ مہک علی نے کہا ہے کہ اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ اپنے مداحوں کے نام کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مہک علی نے بتایا کہ میں نے میوزک سیکھنے کا فیصلہ کیا تواس کے بعد مجھے ریڈیو میں گانے کا موقع ملا جس کے بعد میں باقاعدہ گلوکاری سیکھتے ہوئے اپنے فنی کریئر میں ابتک 15وڈیو سانگ تیار کرچکی ہوں جو مختلف نجی چینلز اور سوشل میڈیا پرموجود ہیں ۔گلوکارہ نے کہا کہ بطور پلے بیک سنگر فلم ”دیکھ مگر پیار سے “ میں شامل گانا ” کالا ڈوریا “ تھا جس کو 2015ءمیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا اور دیکھا گیا تھا۔ اس گانے پر مجھے مختلف ایوارڈز میں بہترین گلوکارہ کی کیٹگیری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ اب ہمایوں سعید کی نئی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں شامل گانا” لاہور تیرے تے مردا“ اس وقت سپر ہٹ گانا بن چکا ہے جو زباں زدِعام ہے اور پہلی سنگر ہوں جس کو ریڈیو مرچی بالی وڈ سے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔مہک علی نے کہا کہ میں امریکہ،یورپ اوردبئی سمیت دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرچکی ہوں لیکن جوخوشی مجھے اپنے ملک میں پرفارم کرکے محسوس ہوتی ہے، وہ کہیں اورنہیںہوتی ۔
 
 
 

شیئر: