ایجار پروگرام میں کرایہ معاہدے کے اندراج کی فیس کون دے گا؟
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) وزارت اسکان کے قانون کے مطابق سالانہ کرائے کا ڈھائی فیصد ڈیلر کا حق ہوگا جو مالک مکان کے ذمہ ہے ۔ اس ضمن میں وزارت اسکان میں رجسٹرڈ ایک پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ کرائے نامے کو رجسٹرکرانے کی فیس کو ن اداکرے گا؟ یہ انہیں نہیں معلوم تاہم ڈھائی فیصد فیس کے علاوہ 125 ریال وزارت اسکان کی فیس ہے جو کرایا نامہ رجسٹرکراتے وقت ادا کر نی ہوگی ۔ ایک اور پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ کرایا نامہ رجسٹر کرانے کےلئے مالک مکان اور کرائے دار کو آفس آنا ہو گا ۔
مالک مکان کو اپنا شناختی کارڈ، جائیداد کی رجسٹری اور مالکانہ دستاویزات پیش کرنا ہو ں گی جس کا اندراج وزارت اسکان کی مخصوص ویب سائٹ پر کیاجائے گا، بعدازاں کرائے دار کی معلومات اور مکان کی تفصیلات فیڈ کی جائیں گی ۔ ایجار سسٹم کو نیشنل انفارمیشن سینٹر ، وزارت تجارت و سرمایہ کاری ، وزارت عدل اور سعودی پوسٹ سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی ، سعودی بجلی اور پانی کی کمپنیوں کے ساتھ مربوط کرنے کا عمل جاری ہے ۔
ایجار پروگرام کیا ہے؟ تفصیلات کے لئے کلک کریں
مستند پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ایجار سسٹم کے ذریعے جاری کیاجانے والاکرائے نامے کو تصدیق کرنے کے بعد اسے مالک مکان اور کرایہ دار کے ابشر سسٹم سے منسلک کیاجائے گا جو مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کے تجدید کےلئے درکار ہو گا ۔ مشترکہ کرائے کے معاہدے کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ اور ضمانت ہے تاکہ کسی کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اردو نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لئے کلک کریں