Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ :گوداموں میں چوری کرنے والا17افراد پر مشتمل گروہ گرفتار

شارجہ:شارجہ پولیس نے 17افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ گوداموں اور زیر تعمیر عمارتوں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ گروہ کے بیشتر افراد امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ شارجہ محکمہ خفیہ پولیس کے سربراہ کرنل محمد الشامسی نے بتایا ہے کہ مختلف گوداموں کے مالکان نے مختلف سامان چوری ہونے کی شکایات کا اندراج کروایا تھا۔پولیس نے وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں گروہ سے تعلق رکھنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: