محبت کے پیغام سے پاک و ہند کے حالات بہتر ہوں گے،سدھو
نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب کے وزیرثقافت و آرٹ و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہترہون گے۔انہوں نے اجمیر میں ایک نجی اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری اوراپنے پاکستان کے دورے کو جائز ٹھہرایا۔انہوںنے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہامیں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کے پیغام سے ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ذریعے بلندی اور ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔