اسپینش فٹبال لیگ: بارسلونا نے ہیوسکا کو ہرا دیا
بارسلونا:اسپینش فٹبال لیگ میں سپر ا سٹارلیونل میسی کی ٹیم بارسلونا نے ہیوسکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-8سے ہرا دیا ہے۔ اسپینش لیگ میں ہیوسکا نے بارسلونا کے خلاف تیسرے منٹ میں گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔بارسلونا نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور 16 ویں منٹ میں کپتان لیونل میسی کے گول سے مقابلہ برابر ہو گیا۔ بارسلونا نے 24 ویں اور 39 ویں منٹ میں بھی گیند کو جال میں پہنچایا۔ ہیوسکا نے کچھ ہمت دکھائی اور 42 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ بارسلونا کی مضبوط ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی زبردست پرفارمنس دکھائی۔ انہوں نے مزید 5 گول جس میں ایک گول ہیوسکا کے کھلاڑی پولیڈو کی غلطی سے گینداپنے ہی گول میں چلی گئی ، 61ویں منٹ میں میسی نے اپنا دوسرا گول کرٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط کر دیاور 2-8 سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔