جدہ.... پاکستان حج رضاکار گروپ کے سینیئر کارکن اور کور کمیٹی کے رکن ایوب بھام کی والدہ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئیں۔ان کی عمر 95 برس تھی اور کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹے ایوب بھام کے علاوہ 2 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔پاکستان حج رضاکار گروپ کے بانی سجاد انور اور سینیئرمینجمنٹ کے ارکان مظہر لودھی، عمران ہاشمی، یوسف بھٹی، راشد تاج محمد، وقاص موسیٰ، عثمان عارف، ڈاکٹر اعجاز ندیم ، فیصل کمال ، عثمان عبدالجبار اور طیب مکی نے مرحومہ کے انتقال پر ایوب بھام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ مذکورہ تمام رضاکاروں نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد حجاج کرام کی خدمت اور رہنمائی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حج ورکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نام سے اس سال اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔