Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : انجینیئرز ویلفیئر فورم کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم کو مبارک باد

 عمران خان کا پہلا خطاب حوصلہ افزا ہے ، حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، تارکین کو ووٹنگ کا حق دینا قابل ستائش ہے، انجینیئر ڈاکٹر عبدالعلیم خان
کمیونٹی ڈیسک ۔۔۔ جدہ
     انجینیئرز ویلفیئر فورم (ای ڈبلیو ایف) کا  خصوصی اجلاس فورم کے صدرانجینیئر ڈاکٹر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میںفورم کے ممبران انجینیئر سید احسان الحق، قاری محمد آصف، سید نصیر الدین، انجینیئر الطاف اعوان، انجینیئرآصف محمود بٹ ، کنور محمد ادریس اور دیگر نے شرکت کی۔
    اجلاس کے انعقاد کا مقصد نو منتخب وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرنا اور تارکین کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی تھا۔ ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے اپنے صدارتی خطاب میںکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور ان کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے حق رائے دہی دینا قابل ستائش ہے۔ اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان ، نادرا، الیکشن کمیشن اورپاکستان تحریک انصاف کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب اوورسیزپاکستانی بھی قوم کیساتھ ساتھ رائے دہی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کرسکیں گے۔انھوں نے نئی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی خاطر پاکستان ٹیکنوکیریٹس اور ماہرین کی بلا معاوضہ خدمات مہیا کرنے کا بھی عندیہ دیا تا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں اور پاکستان با وقار طریقہ سے ترقی یافتہ اقوام و ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پہلے خطاب کو بھی خوش آئین قرار دیا جس میں انھوں نے قانون کی حکمرانی ، کرپشن کے خاتمہ، ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات اورانویسٹرز کو سہولتیں اور سرمائے کی حفاظت کاوعدہ کیاہے ۔
    فورم کے سیکریٹری جنرل مسرور الہٰی خان نے بھی نومنتخب وزیر اعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے تقریباّ تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ان وسائل کو بروئے کارلاکرملک و قوم کی ترقی کیلئے استعمال کریں۔
    اجلاس میں شریک تمام کونسل ممبرز نے بھی نئے وزیر اعظم عمران خان کی حب الوطنی اور بنیادی مسائل کوحل کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔اس کے علاوہ ان کی پالیسی جس میں کرپشن کے خاتمے ، پولیس اور ٹیکسیشن کے نظام کی اصلاح اورتمام لوگوں کیلئے بالخصوص تعلیم، صحت اور صاف پانی کے اجرا کو ممکن بنانے کے ارادے کو بے حد سراہا گیا۔انجینیئرز نے پی ٹی آئی کی حکومت کے ارادوں اور اقدامات کی تعریف کی ۔کابینہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کامیابی کیلئے دعا کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کے شاندار نتائج

شیئر: