Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں امدادی آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا: عرب اتحاد

 صنعا ء .... یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لئے قائم کردہ عرب فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی آپریشن بھی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ عرب اتحادی ممالک کی قیادت جنگ میں پیش آنے والے حادثات کے نتائج کو پوری ایمان داری کے ساتھ قبول کررہی ہے۔ اگر اتحادی فوج کی طرف سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کا ازالہ کیا جاتا ہے اور تحقیقاتی رپورٹس کے نتائج قبول کئے جاتے ہیں۔کرنل المالکی نے مزید کہا کہ یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں پوری قوت کے ساتھ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ یمن میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے جن راستوں کو مختص کیا گیا وہ کام کررہے ہیں۔ امدادی سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو بھی کسی تاخیر کے بغیر یمن کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو نے کی اجازت دی جاتی ہے۔’جیبوتی‘ میں ’انفوم‘ آرگنائزیشن بحری جہازوں کو یمن کی طرف جانے کی اجازت دینے کی مجاز ہے اور اس کی طرف سے متعدد امدادی کشتیوں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگر اندازہونے کے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

شیئر: