سعودی بجٹ کی متوقع آمدنی 896ارب ریال
جدہ...الراجحی مالیاتی ادارے نے رپورٹ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ 2018ءمالی سال کے بجٹ میں آمدنی 896ارب ریال تک پہنچ جائیگی۔ امسال تیل سے 605ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے جبکہ بجٹ میں اسکا تخمینہ 492ارب ریال رکھا گیا ہے۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے 291ارب ریال کی آمدنی کا امکان ہے۔ اس طرح سعودی قومی بجٹ کا خسارہ 82ارب ریال رہ جائیگا۔