Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 5علاقوں میں بارش اور سیلاب کا امکان

ریاض ... سعودی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آج بدھ کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ گردو غبار کا طوفان آئیگا۔مکہ مکرمہ، باحہ، مدینہ منورہ، جازان اور عسیر ریجنوں میں سیلاب آسکتے ہیں۔ شروعات مکہ مکرمہ اور باحہ سے 11 بجے ہوگی جو رات 10بجے تک کہیں موسلا دھار او رکہیں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ چلتا رہیگا۔ مدینہ منورہ میں دوپہر 11بجے بارش کا آغاز ہوگا۔ رات 9بجے تک جاری رہیگی۔ عسیر اور جازان میں صبح 11بجے بارش شروع ہوگی اور رات 9بجے تک ہوتی رہیگی۔

شیئر: