Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹیل کے اداروں میں غیر ملکی 75فیصد

ریاض ... سعودی عرب کے ریٹیل کے تجارتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی شرح 75فیصدریکارڈ کی گئی۔7لاکھ 80ہزار 791غیر ملکی ریٹیل کے ادارو ںمیں ملازمت کررہے ہیں۔ 3لاکھ40ہزار210اداروں کے کارکنان کی کل تعداد 1.04ملین پائی گئی۔ محکمہ شماریات نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹیل کے شعبے کے اداروں میں سعودیوں کی تعداد 2لاکھ80ہزار398ہے۔ یہ کل کارکنان کا 25فیصد ہیں۔ یہ اعدادوشمار 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام کے ہیں۔ 
 
 

شیئر: