مدینہ : انڈوں کی قیمت میں 70فیصداضافہ
مدینہ منورہ ... مدینہ منورہ کے بازاروں میں انڈوں کی قیمت 70فیصد تک بڑھ گئی۔ ایک ٹرے 17ریال میں فروخت ہونے لگی۔ ماہرین کا کہناہے کہ انڈو ں کی پیداوار پر بالواسطہ یا بلاواسطہ لاگت بڑھ جانے پر انڈوں کے نرخو ں میں اضافہ ہورہا ہے۔ بعض پولٹری فارم بند ہوگئے ہیں۔ اندرون ملک لاگت بڑھ گئی ہے۔ گرمی، سردی اور پانی کے حوالے سے بھی مسائل ہیں۔