پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، ثقلین مشتاق
لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا۔ نئے وزیر اعظم سابق کرکٹ کپتان بھی ہیں اس لئے وہ ملک کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی بہتری لائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بولر ثقلین مشتاق نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں پہلے سے زیادہ بہتری آئی ہے۔بیٹنگ لائن، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پریکٹس کروائی گئی ہے۔ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں۔ا سپنرز کا ٹیم میں اہم رول ہے۔ شاداب خان انتہائی صلاحیت کے حامل ہیں اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ فہیم اشرف اچھے آل راونڈر ہیں۔ حسن علی اور محمد عامر بھی بھرپور پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہیں۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی اور ایشیا کپ جیتے گی۔عمران خان کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کوان سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا، پاکستانی کرکٹ کو کیسے آگے لے کر جانا اور منظم کرنا ہے عمران خان اس بارے میں پوری مہارت رکھتے ہیں، وہ ملک کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی بہتری لائیں گے جس کا واضح اشارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مثبت تبدیلیوں کاآغاز ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مایہ ناز بولر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا۔