پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ انہیںبالی وڈ فلموں میں کام کرنےکاکوئی شوق نہیں۔ پاکستانی اداکار صرف شہرت بٹورنے کے لئے ہندوستانی فلموں میں کام کرنے جاتے ہیں۔بالی وڈ فلمساز پاکستانیوں کو اپنی فلم میں بی اور سی کلاس کے کردار دیتے ہیں۔مہوش کا مزید کہناہے کہ ہندوستانی فلمسازوں کے سلوک پر اداکاروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اب بین الاقوامی معیار کاکام ہورہاہے۔