Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی عدالت نے اقامے کے تاجروں پر 21لاکھ 30ہزار دینار کے جرمانے کر دیئے

    کویت- - - - - کویت کی وزیر سماجی و محنت امور ہند الصبیح نے انکشاف کیا ہے کہ کویتی عدالت نے  اقامے کے دھندے میں ملوث فرضی کمپنیوں پر  21لاکھ 30ہزار دینار کے جرمانے کر دیئے۔ اقامے فروخت کرنے والوں کے خلاف 250عدالتی فیصلے جاری ہوئے۔ وزیر افرادی قوت محمد سعفان کو کویت کے مصری سفارتخانے میں وزارت کے ماتحت دفتر سے رپورٹ ملی ہے جس میں لیبر کنسلٹنٹ احمد یوسف نے واضح کیا ہے کہ کویتی وزیر محنت نے فرضی کمپنیوں کے مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ پر موجود ایسے اقامے جو فروخت کئے گئے ہیں منسوخ کر دیں۔ وزارت داخلہ سے اس سلسلے میں یکجہتی پیدا کریں۔ مطلوبین کی فہرست میں درج افراد کی گرفتاری اور کویت سے ان کی بیدخلی میں تعاون دیں۔ کویتی وزیر محنت نے بتایا کہ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران  کویتی وزارت داخلہ کو 322فائلیں موصول ہوئی تھیں۔ ان کا تعلق اقاموں کے دھندے سے تھا۔ ساری فائلیں عدالت کو بھجوا دی گئی تھیں جبکہ گزشتہ برس موصولہ فائلیں 561تھیں انہیں تحقیقات کیلئے بھیج دیا گیا تھا ان میں 558کو عدالت کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ تفتیشی مہم سے یہ بات ثابت ہوئی کہ نجی اداروں و کمپنیوں کے مالکان کسی نہ کسی شکل میں اس دھندے میں ملوث تھے۔ انہیں قوانین محنت پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی جبکہ غیر ضروری عملہ مارکیٹ میں لانے والی فرضی کمپنیوں کا گرم تعاقب شروع کر دیا گیا۔ کویتی حکومت ان دنوں آبادی کے توازن میں موجود خلل دور کرنے اور اقاموں کا دھندا کرنے والوں کا تعاقب کر رہی ہے او راس مقصد کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی پاکستانی تاجروں کا اجلاس ، کانکنی ، پٹروکیمیکل اور خوراک منصوبوں پر غور

شیئر: