Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست کے قائد اعلیٰ کے خلاف بغاوت کی سزا قتل ہے، الفوزان

ریاض.... سربرآوردہ علماء بورڈ اور دارالافتاة کے رکن ڈاکٹر صالح الفوزان نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کے قائد اعلیٰ سے بغاوت بڑا گناہ ہے۔ باغی مسلمان ہونے کے باوجود نشان عبرت بنانے کیلئے قتل کی سزا کا مستحق ہے۔ الفوزان نے مزید بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف بڑی بدی کے ازالے کے لئے چھوٹی بدی (موت کی سزا) کو اختیار کیا جائیگا۔ مسلم معاشرے کو فتنے کے سنگین نتائج سے بچانے کیلئے باغی کا قتل ضروری ہوجاتا ہے۔ انہوں نے سیٹلائٹ چینلز اور ذرائع ابلاغ سے والیان ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے والوں سے خبردار رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص بغاوت پر اکسا رہا ہو توپہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔ ریاست کے نظا م کی بقاءسب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہما نے جیلو ںکی زندگی گزارنے کو حکام کے خلاف عوام کو برگشتہ کرنے پر ترجیح دی۔

شیئر: