Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین وزیراعظم سے ملالہ کی ملاقات

  اوٹاوہ ...نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی ور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر ملاقات کو زبردست قرار دیا اور لکھا کہ جی 7 کی صنفی مساوات مشاورتی کونسل کے حوالے سے بات چیت کی ہمارا عزم ہے کہ دنیا بھر کی زیادہ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اسکول جاسکیں۔ملالہ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے وقت دینے اور ہر بچے کی تعلیم کے لئے عہد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لئے بھی کام کرتی ہیں۔ملالہ کو اپریل 2017 میں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی گئی تھی۔ 
 مزید پڑھیں:عمران خان کے دونوں بیٹے اسلام آباد پہنچ گئے

شیئر: