عارف علوی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد...نومنتخب صدر عارف علوی اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار حلف لیں گے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق تقریب حلف برداری میں وزیراعظم ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ سیاسی وعسکری حکام شریک ہونگے ۔غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مہمانوں کی تواضح چائے بسکٹ سے کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی حلف برداری کے بعد پنجاب ہاوس سے ایوان صدر منتقل ہوجائیں گے۔نومنتخب صدر نے ایوان صدر میں رہنے کا فیصلہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے پیش نظر کیا۔ڈاکٹرعارف علوی کا شمار تحریک انصاف کے بانی ممبران میں ہوتا ہے۔