بچوں کے فنگر پرنٹ لینے والے مراکز کی تفصیل جاری کردی گئی
ریاض: محکمہ پاسپورٹ نے بچوں کے فنگر پرنٹ لینے والے مراکز کی تفصیل جاری کردی ہے۔ تارکین ڈیوٹی اوقات کے دوران ان مراکز سے رجوع کرکے اپنے بچوں کے فنگر پرنٹ جمع کرواسکتے ہیں۔ جوازات نے کہا ہے کہ یاض میں حی العزیزیہ میں واقع جوازات کے دفتر میں خواتین اور بچوں کا فنگر پرنٹ دیا جاسکتا ہے۔ یہاں ڈیوٹی کے اوقات اتوار سے جمعرات تک صبح ساڑھے 7بجے سے 2بجے تک اور شام 4بجے سے رات9بجے تک ہیں۔ ریاض کے سوق صحاری میں بھی جوازات کا دفتر رات 9بجے تک کام کرتا ہے۔اسی طرح الدائری الشرقی، مخرج16میں بھی جوازارت کا دفتر ہے جو صبح ساڑھے 7بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک کھلا رہتا ہے۔جدہ میں کندرہ میں واقع جوازات کے صدر دفتر کے علاوہ شارع التحلیہ پر تحلیہ شاپنگ سینٹر میں واقع جوازارت کے دفتر میں خواتین اور بچوں کا فنگر پرنٹ لیا جاتا ہے۔تحلیہ میں جوازات کا دفتر صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک اور شام ساڑھے4بجے سے رات10بجے تک کھلا رہتاہے۔طائف میں شارع حسان بن ثابت میں واقع طائف انٹر نیشنل مارکیٹ میں جوازارت کا دفتر ہے جو صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک اور شام ساڑھے 4بجے سے رات10بجے تک کھلا رہتاہے۔
دیگر شہروں میں بچوں کے فنگر پرنٹ لینے والے مراکز کی تفصیل کے لئے کلک کریں
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں