بحرین:جعلی پاسپورٹ پر 14ایرانی گرفتار
منامہ .... بحرینی حکام نے فرضی ناموں اور ایشیائی ممالک سے جاری شدہ جعلی پاسپورٹس پر منامہ آنے والے 14ایرانیوں کو گرفتار کرلیا۔ مصدقہ رپورٹوں کے مطابق ایرانیوں نے مذکورہ پاسپورٹ بھاری رقمیں دیکر خریدے تھے۔ فوجداری امور کے سراغرساں ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔