دبئی: بزم اردو کا 5واں عالمی مشاعرہ اور محفل اردو
بزم اردو دبئی کے عالمی مشاعرہ کی پانچویں اردو محفل شیخ راشد ایڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔پورا ہال اردو شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ ابتدا میں علمی اور ادبی دلچسپ معلوماتی سوالات کا سلسلہ شروع ہوا اور لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ جیتنے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔ نظامت محمد عزیز عتیق نے انجام دی۔ محفل کے روح رواں ریحان خان نے اسٹیج پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم سب ملک کر اردو کو ایک تابناک مستقبل دے سکتے ہیں۔ ہماری تنظیم ہراس شخص کیلئے ہے جس کو اردو سے محبت ہے۔ اردو کے ساتھ بڑی زیادتی ہو رہی ہے۔آپ اردو بولتے ہیں تو فخر سے کہا کریں یہ اردو زبان ہے۔ بزم اردو دبئی نے گزشتہ 4سالوں میں اردو کو فروغ دینے میںزبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ بڑے بڑے پروگراموں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی اردو نشستیں سجانا،بیت بازی کے ذریعہ نئی نسل میں اردو کا شوق پیدا کرنا،ہندوستان کے مختلف اسکولوں میں اردو ڈپارٹمنٹ باقادگی سے جلانا،اردو کے جھنڈے بلند کرنے والے اردو کے پاسپانوں کو ایوارڈز سے سرفراز کرنا شامل ہے۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
اسکے بعد مقبول ادا کارنواز الدین صدیقی اورفلم ڈائریکٹر نندتاداس اسٹیج پر حاضرین کے روبرو جلوہ افروز ہوئے۔ ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔ ترنم احمد کے سوالات و جوابات پر محفل اردو خوب سجی۔ بزم اردو کے ایوارڈز میں جوش اردو ایوارڈ عالمی شاعر ڈاکٹر بشیر بدر،علم دار اردو ایوارڈ بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو ادبی پروگرام ریختہ کے بانی سنجیو صراف کو دیکر بزم اردو دبئی کی عظمتوں میں چار چاند لگ گئے۔ پاسبان اردو ایوارڈ منجولا گوسوامی کو پیش کیا گیا۔شکیل احمد خان(صدر) بزم اردو دبئی مسکراتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے رہے اور سرپرستی کرتے ہوئے نظر آئے۔ بالی وڈ اداکار شہباز خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ بالی وڈ کی کہانی اردو کی زبانی،بڑی خوبی سے گرجدار آواز میں پیش کی۔ان کے ساتھ جوگی راج سکیدار،چھبی سکینہ و دیگر فنکار بھی شامل تھے۔ مجروح سلطان پوری، شکیل بدایونی،فیض احمد فیض،ساحر لدھیانوی اور شہرت یافتہ نایا ب شعراءکے کلام دلکش اورخوبصورت آواز میں ساز کے ساتھ بڑے سلیقے سے پیش کئے گئے جس پر نا ظرین جھومنے لگے۔ عالمی محفل اردو بہت کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔محفل سے جاتے ہوئے خواتین و حضرات کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ بزم اردو کامنفرد انداز ہے۔
امارات کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں