Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی فٹبالر پوگبا مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑدیں گے

 
لندن:فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے انگلش فٹبال کلب چھوڑ کر اٹلی کے کلب جیوونٹس کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں فٹبالر کا ایجنٹ مینو ریولا دسمبر میں جیوونٹس کلب کے حکام سے مذاکرت کریگا۔ بظاہر تو پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پال پوگبا اور ٹیم منیجر جوز مرینہو کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ دونوں کا گزارا ایک ساتھ ممکن نہیں رہا، جس پر فٹبالر نے جیوونٹس کو جوائن کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: